ملتان( سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کوسب سے بڑے چیلنجز دہشتگردی اور مہنگائی کا سامنا ہے جس کا خاتمہ کرنا بہت ضروری ہوگیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بستی مظفر آباد این اے148میں خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر ڈاکٹر روبینہ نے خواتین اور اہل علاقہ کے مسائل سنے اور ان کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔