کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں اسلام آباد پولیس کی جانب سینئر وکیل سابق وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن شعیب شاہین کو ان کی چیمبر سے گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا یہ اقدامات نا قابل برداشت ہے بیان میں کہا کہ شعیب شاہین ایک ذمہ دار اور اہم عہدے پر فائض رہے ہیں وہ وکلاء تحریک میں اور سیاست میں سرگرم عمل رہے ہیں ۔ بیان میں کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور پاکستان کا آئین ہر کسی کو سیاست کرنے پرامن جلسہ کرنے جلسے سے خطاب کرنے کی اجازت دیتا ہے موجودہ حکومت کا یہ اقدام بدترین آمریت ہے بلوچستان بار کونسل نے اسلام آباد انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ شعیب شاہین سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کرے چیمبر میں گھس کر وکیل رہنما کو گرفتار کرنے والے تمام اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے۔