• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم دفاع پاکستان اتحاد، قربانی اور مسلح افواج سے رشتے کی علامت ہے، سعدیہ الطاف

اوسلو (ناصراکبر) ویژن فارپاکستان کے زیر اہتمام یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت تنظیم کے صدر راجہ غالب حسین نے کی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ناصر علی اعوان نے انجام دیئے۔ تقریب کی مہمان خصوصی سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی اور ویلفیئر اتاشی آصف حمید تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے سید بلال حسین شاہ نے کیا ،نعت رسول مقبول ﷺراجہ رمیض طارق نے پیش کی، چوہدری خالد محمود نے چھ ستمبر اور ففتھ جنریشن وار کے حوالے سے گفتگو کی۔ علامہ پروفیسر نصیر احمد نوری نے عقیدۂ ختم نبوت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ راجہ محمد عرشمان دھنیال نے انگلش میں یوم دفاع کی اہمیت اور پاک افواج کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آصف حمید نے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اور قوم کو پاکستان افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر مبارکباد دی ۔سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے دشمن کی کھلی جارحیت کو پسپا کیا اور عوام کی مدد سے اس کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،انہوں نے کہا کہ چھ ستمبر کا دن مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمارے اتحاد، قربانی کے جذبے قوم اور مسلح افواج کے ناقابل تسخیر رشتے کی علامت ہے۔ راجہ غالب حسین نے آخر میں مہمانوں، میڈیا اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے احباب اور اوسلو کی سماجی، سیاسی شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔ ویژن فار پاکستان کے سینئر رہنما ادارہ منہاج القرآن ناروےکے نائب صدر راشد علی اعوان، پاکستان پیپلز پارٹی کے علی اصغر شاہد ، پوٹھوار ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے نائب صدرعقیل قادر، پاک ناروے فورم کے نائب صدر راجہ عاشق حسین، ادارہ منہاج القرآن رابطہ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری مشتاق احمد، آدمز بارن کے صدر چوہدری غلام سرور، خطہ پوٹھوار کےچوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، اسلامک لٹریچر کے صدر افتخار احمد، چوہدری پرویز بھٹی، پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری شاہد سعید، سہیل، قانون دان فیضان گل فراز، سماجی رہنما محمد گلفراز، جماعت اہلسنت کے سابق صدر شیخ خالد محمود، اطہر علی، صدر فرینڈز پاکستان راجہ مدثر عاشق سدوال، پاکستان افواج میں خدمات سرانجام دینے والے سرکردہ افراد، خواتین اور بچوں نے تقریب میں شرکت کی۔

یورپ سے سے مزید