• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجنٹائن میں برطانوی خاتون تودے کی زد میں آکر ہلاک

مانچسٹر (ہارون مرزا) ارجنٹائن میں دوستوں کے ساتھ اسکیٹنگ کے دوران تودے کی زد میں آنے والی برطانوی خاتون جان کی بازی بار گئی۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق 20سالہ خاتون پیٹاگونین شہر باریلوچے کے قریب اینڈیز پہاڑوں میں دوستوں کے ساتھ اسکیٹنگ کر رہی تھی ۔ ریسکیو آپریشن میں خاتون کی لاش کو تلاش کر لیا گیا، ابتدائی طور پراس کا نام ارجنٹینا بتایا گیا ہے، ابتدائی معلومات میں اس کی شناخت آئرش شہری کے طور پر کی گئی تھی۔ ایف سی ڈی او کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم مرنے والی برطانوی خاتون کے خاندان کی مدد کر رہے ہیں اور مقامی حکام سے رابطے میں ہیں، بچ جانے والے دو افراد کا نام مقامی طور پر آگسٹو گروٹاڈوریہ رکھا گیا ہے جو قرطبہ شہر سے تقریباً 1000 میل شمال مشرق میں باریلوچے اور مقامی شخص کرسچن ایراسکن ہیں۔ باریلوچے الپائن کلب ریسکیو کمیشن نے کہا ہے کہ برفانی تودہ گرنے کی وجہ خود اسکائیٹرز تھے، بیونس آئرس میں برطانوی سفارت خانے نے بیونس آئرس ہیرالڈ کو بتایاہم ارجنٹائن میں مرنے والے برطانوی شہری کے واقعہ پر افسردہ ہیں۔
یورپ سے سے مزید