• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا:اداراۃ المصطفیٰ سنٹر میں یومِ دفاع پاکستان پردعائیہ تقریب

ویانا (اکرم باجوہ) 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اداراۃالمصطفیٰ سنٹر میں پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ خطیب مذہبی سکالر پروفیسر راجہ اظہر عباس سیالوی نے خطاب میں یومِ دفاع پاکستان پر کہا کہ پاک فوج ہی ہے جو ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے اور ہم بے فکر ہو کر سوتے ہیں،ہمارا دین بھی یہی کہتا ہے کہ اپنی سرحدوں کی حفاظت میں اپنی فوج کا ساتھ دیں، پاکستانی فوج اور پاکستان کے عوام میں خون کا رشتہ ہے۔ انہوں نے پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیں دیار غیر میں پاکستانی ہونے کی پہچان دی، آج ہم اوورسیز نے جو دوسرے ملکوں کی شہریت لی ہے وہ پاکستان کی وجہ سے ملی ہے۔ انہوں نے اجتماعی دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ ،فلسطین ،کشمیر اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی، شہدائے پاک فوج کیلئے دعا کی۔ آخر میں شفاقت علی نے نبی اکرمﷺ کی بارگاہ میں درودوسلام پیش کیا۔
یورپ سے سے مزید