چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے اپنی رہائی کے بعد جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کی۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پولیس نے مجھے تحویل میں لیا اور مقدمات سے متعلق پوچھ گچھ کی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے بتایا مجھ پر کوئی مقدمہ نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
تاہم ایک روز بعد اب انہیں رہا کردیا گیا، اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ سنگجانی مقدمے میں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔