سلاو (اورنگزیب چوہدری ) آزاد کشمیرپولیس کے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم لندن پہنچ گئے ۔لندن ایئرپورٹ پر قریبی دوستوں عزیز و اقارب نے استقبال کیا راجہ عرفان سلیم آزاد کشمیرپولیس کے واحد آفیسر ہیں جن کو پولیس میں شاندار خدمات کے اعتراف میں چند ماہ قبل حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز دیا گیا۔ اس سے قبل انہیں حکومت آزاد کشمیرکی طرف سے قائداعظم پولیس میڈل اور صدارتی پولیس میڈل سمیت درجنوں دیگر ایوارڈز اور انعامات ملے ہیں۔ راجہ عرفان سلیم کا قیام لندن میں اپنی فیملی کے پاس ہو گا۔