ملتان (سٹاف رپورٹر ) لڑائی جھگڑوں کے الزام میں پولیس نے 6 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا بدھلہ سنت پولیس کو الطاف نے بتایا کہ میرا بیٹا عبدالرحمن گھر سے ہمشیرہ کو لینے نکلاتو ملزم محسن نے زبردستی پکڑ کر کھیت میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بناڈالا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔چہلیک پولیس نے بخشی خانہ میں بلیڈکے وار کرکے حراستی ملزم کو زخمی کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں14افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔