ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مکمل ہونیوالے حصے زون 6 میں قائم دفاتر کا دورہ کیا۔ افسران اور سٹاف ممبران سے ملے اور دفاتر اور سٹاف کے ورکنگ اسٹیشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زیر تعمیر سیکرٹریٹ کے دیگر زون بھی جلد مکمل کر لئے جائیں گے اور ملتان میں قائم تمام ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز کے دفاتر نئی بلڈنگ میں شفٹ کر دئے جائیں گے۔ فواد ہاشم ربانی نے پی ایچ اے کو لینڈ سکیپنگ کا کام مکمل کرنے کا حکم دیا ۔