کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عوام پر یشان حال ہیں، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے پر نظر ثانی کی جائے،موجودہ نرخ گھریلو یا تجارتی صارفین کے لیے قابل برداشت نہیں ہیں اور اس سے ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا ہے،قائداعظم نے پاکستان کی ترقی کے لئے جوراستے بتائے تھے اس پر عمل نہ کرنے کے نتیجے میں ریاست آج تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، اس وقت ملک میں جو سیاسی عدم استحکام ہے اس پر جلد قابو نہیں پایا گیا تو ملک معاشی طور پر مزید بربادی پر چلا جائے گا، اپوزیشن نے ہر حال میں ملک کا بیڑا غرق کرنے کی قسم کھا رکھی ہے، ملک کو مشکلات سے نکالنے کے مزاحمت کے بجائے مفاہمت کا راستہ اختیار کیا جائے ، عوام پر یشان حال ہیں، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے پر نظر ثانی کی جائے،جس قدر رقم دی جارہی ہے اس کے باوجود ملک میں بجلی کا بحران حل نہیں ہورہا ہے۔