اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد) وفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن/ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے سیکرٹری مینجمنٹ ایچ آر وقاص احمد لنگا نے ایڈیشنل چارج کا نوٹیفکیشن نمبر 2354-IR- ون / 2024 جاری کیا ہے جس کے مطابق ایف بی آر کے موجودہ ممبر (آڈٹ / سی آر ایم) ایف بی آر امتیاز علی سولنگی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر اکاؤنٹنگ کا ایڈیشنل چارج دیدیا گیا ہے۔ وہ اپنے موجودہ محکموں کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے اور آئندہ تین ماہ کیلئے ممبر اکاؤنٹنگ کے اضافی فرائض بھی انجام دینگے۔