کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نےشالیمار ایکسپریس کو حادثے سے بچانے والے گینگ مین مدد علی کے لیے 50ہزار روپے انعام کا اعلان کردیا۔ مدد علی نے ٹرین ڈرائیور کو ٹریک پر دوڑ کر خطرے سے خبردار کیا تھا۔ ریلوے کے ترجمان کے مطابق مدد علی کو تعریفی سند اور انعام دینے کے لیے ریلوے ہیڈ کوارٹرز، لاہور مدعو کیا گیا ہے۔