• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (فاروق اقدس)امریکا کے صدر جوبائیڈن نے نائن الیون کے 23سال مکمل ہونے پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منسوب ٹوپی پہن لی اور ایک مخالف پارٹی کے ایک سپورٹر سے دلچسپ مکالمہ کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ٹرمپ، نائب صدر کملا ہیرس اور دونوں بڑی جماعتوں کے نائب صدر کے منصب کے امیداروں ٹم والز اور جے ڈی وینس نے بھی شرکت کی۔ نائن الیون کی یادگاری تقریب پنسلوانیا میں ہوئی۔ اس تقریب میں اُن فائر فائٹرز نے بھی شرکت کی جنہوں نے 23 سال قبل نیو یارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے موقع پر خدمات انجام دی تھیں۔ ایک ویڈیو میں صدر بائیڈن ایک فائر فائٹر کو امریکی صدر کی مہر لگی ہوئی کیپ دے رہے ہیں۔ فائر فائٹر جو بائیڈن سے آٹو گراف کی فرمائش کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید