• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئے تو ان کی کہانی ختم، فیصل واوڈا

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سینئر سیاسی رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 21 ستمبر کو جلسہ نہیں ہوگا وہ جلسہ کر ہی نہیں سکتے، گرفتاری پر وزیراعظم، اسپیکر اور آئی جی کو کچھ نہیں پتہ۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئے تو ان کی کہانی ختم، بانی پی ٹی آئی کا جیل میں رہنا ان کے فائدے میں ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ ریٹائرڈ جنرل فیض سارا ملبہ بانی پی ٹی آئی پر ڈالیں گے۔ ابھی بہت کچھ سامنے آنا باقی ہے، مراد سعید وہ توتا ہے جس میں دو بندوں کی جان ہے۔ فیصل واوڈا سوال کیا کہ مراد سعید چھپا ہوا کیوں ہے سامنے کیوں نہیں آتا؟

سینیٹر نے کہا ریٹائرڈ جنرل فیض اور گنڈاپور کی گفتگو سامنے آچکی ہے، گنڈاپور کے خلاف پرچہ ہوچکا ہے، کارروائی ہونی چاہیے۔ 

فیصل واوڈا نے کہا کہ ہفتہ چار پانچ دن میں باہر سے اچھی خبر آئے گی۔ جیل توڑنے کی بات کرنے والے زندگی کی ضمانت کیسے دیں گے۔ 

انھوں نے کہا کہ علیمہ خان اپنے بھائی کے ساتھ بہت مخلص ہیں، پی ٹی آئی کے سارے لوگ اپنا چورن بیچ رہے ہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ علی امین کو گرفتاریوں پر بات کرنا چاہیے تھی۔ بانی پی ٹی آئی کبھی کوئی اور کبھی کوئی بیان دیتے ہیں۔ کبھی گنڈاپور کی بات سے لاعلم اور کبھی حمایت کرتے ہیں۔ پہلے گنڈاپور نے کہا کسی کا باپ بانی پی ٹی آئی کو گرفتار نہیں کرسکتا۔ اب کہہ رہے ہیں کسی کا باپ ملٹری ٹرائل نہیں کرسکتا۔ 

انہوں نے کہا کہ بھٹو کی پھانسی غلط تھی یہ بتانے میں قانون کو 44 سال لگے۔

قومی خبریں سے مزید