• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیاءالدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ کے تحت انٹر سائنس ریگولر 2024 کے سالانہ نتائج کا اعلان

ضیاءالدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر انصار نے انٹر پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور جنرل سائنس ریگولر پارٹ ٹو ریگولر 2024 کے سالانہ نتائج کے نتائج اعلان کردیا ہے۔

اس طرح ضیاءالدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ صوبے کا پہلا بورڈ بن گیا جس نے انٹر سائنس کے تینوں شعبوں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

پری انجینئرنگ

انٹر پری انجینئرنگ (سیکنڈ ایئر) میں 2526 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 12.37 فیصد امیدوار اے ون گریڈ، 43.27 فیصد اے گریڈ، 24.27 فیصد بی گریڈ، 8.30 فیصد سی گریڈ اور 2.27 فیصد ڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

کراچی کے علاقے سائٹ کے کنگسٹن ہائی اسکول کی سیدہ رباب فاطمہ نے 970 نمبر لا کر پہلی، آغا ہائر سکینڈری اسکول کے محمد فراز نے 961 نمبر لا کر دوسری اور الجدون انٹر کالج کے مصطفیٰ نے 930 نمبر لا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

دائیں سے بائیں: سیدہ رباب فاطمہ رضوی (پہلی پوزیشن)، محمد فراز (دوسری پوزیشن)، مصفطیٰ (تیسری پوزیشن)
دائیں سے بائیں: سیدہ رباب فاطمہ رضوی (پہلی پوزیشن)، محمد فراز (دوسری پوزیشن)، مصفطیٰ (تیسری پوزیشن)

پری جنرل سائنس 

انٹر پری جنرل سائنس پارٹ ll ریگولر میں 1137 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 5.34 فیصد امیدوار اے ون، 42.06 فیصد اے گریڈ، 33.33 فیصد بی گریڈ، 5.97 فیصد سی گریڈ اور 0.62 فیصد ڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

بلال پبلک ہائر سکینڈری اسکول کے محمد دانیال نے 928 نمبر لے کر پہلی، ورلڈ گرامر ہائر سکینڈری اسکول کے ہمایوں نے 923 نمبر لے کر دوسری اور کریسنٹ پبلک ہائر سکینڈری اسکول کے ولید اعوان نے 915 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

دائیں سے بائیں: محمد دانیال (پہلی پوزیشن)، ہمایوں (دوسری پوزیشن)، محمد ولید اعوان (تیسری پوزیشن)
دائیں سے بائیں: محمد دانیال (پہلی پوزیشن)، ہمایوں (دوسری پوزیشن)، محمد ولید اعوان (تیسری پوزیشن)

پری میڈیکل

دریں اثناء ضیاءالدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ نے انٹر پری میڈیکل کی پوزیشنز کا بھی اعلان کردیا جس کے مطابق پاک آوسز ایجوکیشن کی طیبہ نے 995 نمبر لا کر پہلی، ونر گرامر ہائر سکینڈری اسکول کی نایاب صادق نے 992 نمبر لا کر دوسری اور سب لائن ایجوکیشن اکیڈمی کی مہک زریاب نے 991 نمبر لا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

دائیں سے بائیں: طیبہ (پہلی پوزیشن)، نایاب صادق (دوسری پوزیشن)، مہک زریاب (تیسری پوزیشن)
دائیں سے بائیں: طیبہ (پہلی پوزیشن)، نایاب صادق (دوسری پوزیشن)، مہک زریاب (تیسری پوزیشن)

نتائج طلباء اور اساتذہ دونوں کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہیں، ناظم امتحابات

ناظم امتحانات ڈاکٹر عائشہ حسن نے امتحانی عمل کے دوران شفافیت کو برقرار رکھنے کےلیے بورڈ کی لگن پر زور دیا اور کہا کہ نتائج طلباء اور اساتذہ دونوں کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہیں۔

ڈاکٹر عائشہ کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پر HSCC-II کے امتحانات مکمل ہونے کے بعد 10 ہفتوں کے اندر نتائج کا اعلان کیا گیا اور بورڈ نے سندھ بھر میں HSSC-II کے امتحانی نتائج کا سب سے پہلے اعلان کر کے ایک عمدہ مثال قائم کی ہے۔

ضیاءالدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ امتحانی پرچوں اور ایڈمٹ کارڈز پر بارکوڈز نافذ کرنے والا پہلا ادارہ ہے۔ ایڈمٹ کارڈز میں طالب علم کی تفصیلات کی آن لائن تصدیق کےلیے QR کوڈ بھی شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید