• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیگال میں تارکین کی کشتی ڈوب گئی۔ 26 افراد ہلاک،متعدد لاپتا

ڈاکار( نیوز ڈیسک) سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26افراد ہلاک اورکشتی پر سوار متعدد افراد لاپتا ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی سینیگال کے دارالحکومت سے 80کلومیٹر دور ایمبور شہر سے 100 سے زائد مسافروں کو لیکر روانہ ہوئی تاہم صرف 4کلو میٹر آگے جاکر ڈوب گئی۔رپورٹ کے مطابق مچھلی کے شکار کیلئے استعمال ہونے والی کشتی تارکین وطن کو اسپین کے کینری جزیرے کی طرف روانہ ہوئی تھی، کشتی پر سوار مسافروں میں اکثریت نوجوانوں کی تھی جو بہتر مستقبل کی تلاش میں غیرقانونی طریقے سے اسپین میں داخل ہونے کے خواہشمند تھے۔حکام کے مطابق کشتی پر سوار 100 افراد میں سے 26ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ 4افراد کو بچا لیا گیا ہے، لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یورپ سے سے مزید