• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم فیسٹول ناروے کا آغاز، پاکستانی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی

اوسلو(ناصراکبر) فلم فیسٹول ناروے کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز ہو گیا فلم فیسٹول کا افتتاح بھارتی فلم پروڈیوسر، ہدایت کار،سکرین رائٹر اداکارراکیش روشن نے کیا ۔تقریب میں فلم فیسٹول ناروے کے ڈائریکٹر نصر اللہ قریشی بالی وڈ فلمی اداکارہ اور ماڈل کائنات اروڑہ، اشہزاد غفور بٹ نارویجن سیاستدانوں اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر فلم کریش بھی دکھائی گئی۔اس موقع پرنصر اللہ قریشی نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم فیسٹول ناروے کی رنگا رنگ تقریب 3اکتوبر تک جاری رہے گی ۔اس فیسٹول میں ہم انڈین، پاکستانی اور ایرانی فلمیں دکھائیں گے۔ ہم پاکستان کی پہلی پرانی فلم ڈیجیٹل پرنٹ کے ساتھ مولا جٹ فلم جس میں مرحوم اداکارسلطان راہی اورمصطفی قریشی نے بہت اچھا کام کیا تھا اور پاکستانی فلم گنجل بھی دکھائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ایک میوزک کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیاہے جس میں نامور پلے بیک گلوکار سریش ایشور واڈکر اور پدما واڈکر اپنےفن کا مظاہرہ کریں گے۔
یورپ سے سے مزید