• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہمان نواز کے شعبے میں سرمایہ کاری، بولٹن ٹاؤن کے زیراہتمام کاروباری ایونٹ 9 اکتوبر کو ہوگا

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن (ابرار حسین) بولٹن ٹاؤن سینٹر کے فروغ پذیر مہمان نوازی کے شعبے میں ممکنہ سرمایہ کاروں کو نئے ریستوراں، کیفے اور بارز کیلئے کاروباری مواقع تلاش کرنے کیلئے مدعو کیا گیا، بولٹن کونسل 9اکتوبر کو صبح 11بجے سے دوپہر 1بجے تک مارکیٹ فوڈ ہال میں ہاسپٹلیٹی بزنس ایونٹ کی میزبانی کر ے گی۔ مہمان تمام سائز کی پراپرٹیز کا پورٹ فولیو دیکھ سکیں گے جو کھانے اور مشروبات کے کاروبار کیلئے مثالی طور پر موزوں ہیں۔ کونسل کی ری جنریشن ٹیم کے ممبران یہ بتانے کیلئے حاضر ہوں گے کہ کس طرح ٹاؤن سینٹر میں رہنے، کام کرنے اور آنے والے لوگوں کی تعداد میں اضافے کیلئے کام کو جاری رکھا جائے جس کا یہ مطلب لیا جا سکے گا کہ بولٹن کے مہمان نوازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے اس سے بہتر وقت کبھی نہیں تھا۔ کونسل کاروباری معاونت، کاروباری شرح، لائسنسنگ، خوراک کی حفاظت، اور وسیع تر ماحولیاتی صحت کی ضروریات جیسے شعبوں کے بارے میں رہنمائی اور مشورے بھی پیش کرے گی۔ بولٹن کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر اختر زمان نے کہا ہے کہ ’’چاہے یہ ہمارے نئے فوڈ ہال کی کامیابی ہو، یا پچھلے مہینے کے فوڈ اینڈ ڈرنک فیسٹیول میں آنے والے لاکھوں زائرین ہوں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بولٹن میں مہمان نوازی کے نئے اور پرجوش کاروبار کی حقیقی خواہش کو مد نظر رکھا گیا ہے‘‘۔ ہمارے تخلیق نو کے منصوبوں کے ساتھ 5,000نئے ٹاؤن سینٹر کے رہائشیوں کو تخلیق کرنے کیلئے نئے ریسٹورنٹس اور بارز کیلئے ایک ریڈی میڈ کسٹمر بیس موجود ہے اور یہ اس سے پہلے کہ ہم بولٹن کے باہر سے آنے والوں کی تعداد کو بڑھانے اور آنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے جاری کام پر توجہ دیں۔ ویل سپرنگ سنٹر کے منیجر نک بروشیٹ نے کہا کہ بولٹن کی شاندار ٹرانسپورٹ کے روابط کھلتی ہوئی ثقافت قابل زکر تاریخ کے ساتھ جاری تخلیق نو سے بولٹن عوام کیلئے بہت کچھ پیش کرے گا یہ ایک ایسا واقعہ ہو گا جسے یاد نہیں کیا جا سکتا، چاہے آپ مہمان نوازی کے ایک قائم کردہ کاروباری ہیں یا اپنی پہلی جائیداد لینے کا سوچ رہے ہیں۔ دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گاتاہم جگہیں محدود ہیں اور انہیں Eventbrite کے ذریعے بک کرانا ضروری ہے۔ مزید معلومات کیلئےregeneration@bolton.gov.uk سے رابطہ کریں۔

یورپ سے سے مزید