• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی تفریح کیلئے راچڈیل کونسل کا اقدام، گاؤں کے چوک پر 27 فٹ اونچی گڑیا رکھ دی

راچڈیل( نیوز ڈیسک)برطانیہ کے ایک گاؤں میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے بچوں کی تفریح کیلئے انوکھا اقدام کیا گیا ہے، مرکزی چوک پر 27فٹ اونچی گڑیا رکھ دی گئی۔راچڈیل برو کونسل انتظامیہ نے للی نامی ایک گڑیا کو علاقے کے اہم مقام پر رکھ دیا ہے، جس کی لمبائی 27فٹ لمبی ہے، اسے رکھنے کا مقصد اسکول کے بچوں کو ماحولیات کی اہمیت پر آگاہی دینا ہے۔اس حوالے سے کونسل کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچوں کے گروپ اس گڑیا کے سامنے جمع ہیں۔بچے گڑیا کے سامنے مشہور نظم ٹوئنکل ٹوئنکل لٹل اسٹار بھی گارہے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق اس گڑیا کو دیکھ کر بچے تو بالکل بھی خوفزدہ نظر نہیں آئے جبکہ علاقے میں رہنے والے بڑی عمر کے افراد تھوڑے خوفزدہ نظر آئے کیونکہ انہیں یہ کوئی ڈراؤنی مخلوق لگ رہی تھی۔سوشل میڈیا پر بھی اس گڑیا سے متعلق بحث چھڑ گئی ہے کچھ اسے پسند کررہے ہیں اور کچھ ناپسندیدہ عمل قرار دے رہے ہیں، تاہم اس پورے عمل میں بچے بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

یورپ سے سے مزید