• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈی جے ڈیوائن براوو ریٹائرڈ

ویسٹ انڈیز( نیوز ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر ڈی جے ڈیوائن براوو کا 21سالہ کرکٹ کیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔ویسٹ انڈیز کے اس اسٹار پلیئر نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا، ڈیوائن براوو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 631وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے ریٹائرمنٹ کا اعلان اپنے انسٹاگرام پر کیا اور لکھا کہ ان کا جسم مزید تناؤ کو برداشت نہیں کرسکتا ہے۔براوو کیریبئن پریمیئر لیگ کے دوران گروئن انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں، ڈی جے براوو اب مختلف لیگز میں مینٹور کے کردار میں نظر آئیں گے۔اپنے 21سالہ کیریئر کے دوران ڈی جے براوو نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 40 ٹیسٹ میچز میں 2200رنز بنائے اور 86وکٹیں لیں۔ 164ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 2968رنز بنائے اور 199شکار کیے جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 91میچز کھیلے، جس میں 1255رنز کے ساتھ 78وکٹیں لیں۔وہ اپنے پسندیدہ فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 631 وکٹیں لینے کا منفرد ریکارڈ بھی رکھتے ہیں 40سالہ کھلاڑی نے 2021میں ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد کوچنگ بھی کی۔ ڈیوائن براوو آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگ کے بولنگ کوچ بھی رہے، بعد میں افغانستان کے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ بنے، ڈی جے براوو ویسٹ انڈیز کی 2016ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ بھی تھے۔ڈی جے براوو میوزک کی دنیا میں بھی مقبول ہیں انہوں نے مشہور زمانہ گانا چیمپئن بھی گایا۔
یورپ سے سے مزید