• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں مسلم امہ کے جذبات کی ترجمانی کی، علی شرافت

ویانا (اکرم باجوہ)پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے کامیاب دورہ اقوامِ متحدہ امریکہ پر پوری قوم اور مسلم لیگ ن کی پوری قیادت خصوصی سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ‏ ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے چرچے مغربی میڈیا اور عرب میڈیا پر ہورہے ہیں۔انہوں نے نمائندہ جنگ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہشہباز شریف نے حقیقی معنوں میں اقوام متحدہ میں مسلم امہ کے جذبات کی ترجمانی کی۔ وزیراعظم پاکستان نے اقوامِ متحدہ میں فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جو حقیقی باتیں کیں ہیں یہ پوری قوم ،فلسطین اور کشمیریوں کی ترجمانی ہے ۔سابق وزیراعظم پی پی پی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بعد آگر کسی پاکستانی لیڈر نے اقوامِ متحدہ میں زبردست احتجاج کرنے کے بعد اسرائیل کے خلاف بائیکاٹ کیا ہے تو وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اپنے وفد کے ساتھ کیا ۔وزیراعظم کے کامیاب ترین امریکہ کے دورے میں آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ بھی شامل ہے اور آئی ایم ایف نے مانا کہ پاکستان اب ایک مرتبہ پھر ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے اور مہنگائی کی شرح 45 ٪ سے کم ہوکر 9 فیصد سے بھی کم سطح پر آگئی ہے ۔پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان پر جب بھی مشکلات آئیں اللہ پاک کے فضل و کرم سے میاں نواز شریف کی صلاحیتوں نے پاکستان کو ترقی پرصحیح سمت پر گامزن کیا ۔ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ کی طرح پاکستان کو زرمبادلہ پاکستان بھیج کر محب وطن پاکستانی ہونے کا اہم کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ملک دشمن گروہ ہے جو ملک دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا اور سازشیں کرتا رہتا ہے اب بہت جلد 9 مئی کے مقدمات میں کیفرکردار تک پہنچے گی ۔ایک لیڈر وہ تھا جو اقوامِ متحدہ میں اپنی تقریر میں پاکستانی سیاست دانوں کے اے سی اور پنکھے اتارنے کی باتیں کرتا تھا اور ایک وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنے وفد میں شامل شیر سیالکوٹ خواجہ محمد آصف اور دیگر نے اقوامِ متحدہ میں فلسطینیوں ،کشمیریوں اور سیلاب زدہ پاکستان کی بات کی ہے ۔
یورپ سے سے مزید