• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمت اور زندگی گزارنے کیلئے دنیا کے بہترین ممالک کی فہرست جاری

کوپن ہیگن( نیوز ڈیسک)ملازمت اور زندگی گزارنے کیلئے دنیا کے بہترین ممالک کی فہرست میں ڈنمارک پہلے نمبر ہے جس کے بعد سویڈن اور پھر سوئٹزر لینڈ کا نمبر ہے۔اس فہرست میں 98ممالک شامل ہیں جن کی درجہ بندی کسی ملک میں دستیاب جاب مارکیٹ، آمدنی، مہنگائی، تحفظ، سیاسی استحکام، تعلیمی اور طبی نظام کی سہولیات کو مدنظر رکھ کر کی گئی۔اس سروے کیلئے 22 مارچ سے 23مئی 2024تک دنیا بھر میں 17ہزار افراد کا انٹرویو کیا گیا تھا۔ڈنمارک اس فہرست میں گزشتہ برس چوتھے نمبر پر تھا لیکن اس سال سرِفہرست ہے کیوں کہ یہاں مفت علاج، بچوں کی نگہداشت کی خدمات میں سبسیڈیز اور یونیورسٹی کے طلبا کی فیس کی ادائیگی میں مدد جیسی اہم سہولیات میسر ہیں۔ان ہی خدمات کی وجہ سے قبل ڈنمارک کو بیرون ملک کام کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بھی دنیا کا بہترین ملک قرار دیا گیا تھا۔ڈنمارک، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ کے بعد ناروے، کینیڈا، فن لینڈ، جرمنی، آسٹریلیا، ہالینڈز اور نیوزی لینڈ کا نمبر ہے۔فہرست کے مطابق مشرق وسطیٰ کا بہترین ملک متحدہ عرب امارات اور دوسرے نمبر پر قطر ہے۔ ایشیائی ممالک میں پہلا نمبر سنگاپور اور اس کے بعد جنوبی کوریا اور چین ہیں۔
یورپ سے سے مزید