• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ شروع ہوئے بغیر ختم

گریٹر نوئیڈا کرکٹ اسٹیڈیم—فائل فوٹو
گریٹر نوئیڈا کرکٹ اسٹیڈیم—فائل فوٹو

افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ بھارتی شہر نوئیڈا میں شیڈول تھا مگر یہ ٹیسٹ میچ 5 روز میں شروع ہی نہ ہو سکا۔

اس ٹیسٹ میچ کی دلچسپ بات یہ رہی کہ 9 ستمبر کو شروع ہونے والے میچ کا ٹاس تک بھی بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے نہیں ہو سکا تھا۔

اب ٹیسٹ میچ کے 5 ویں روز کا کھیل بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے پہلے 2 دن آؤٹ فیلڈ گیلی رہی اور باقی 3 دن بارش ہوتی رہی۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ افغان کرکٹ بورڈ کے اس وینیو کے حوالے سے دو متضاد بیانات بھی سامنے آئے تھے۔

افغان بورڈ کے ایک آفیشل نے نوئیڈا کے وینیو کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم بعد میں یوٹرن لیتے ہوئے یہ الزامات واپس لے لیے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) سے بہتر تعلقات کے لیے یو ٹرن لیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے مستقبل میں نوئیڈا کے انتخاب کو مسترد کرنے کو غلط قرار دیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید