• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الجزائر صدارتی انتخابات: 84 فیصد سے زائد ووٹ لے کر عبدالمجید تبون پھر صدر منتخب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

الجزائر سٹی الجزائر کی عدالت عظمیٰ نے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا، جس کے مطابق موجودہ صدر عبدالمجید تبون بھاری اکثریت سے دوسری مدت کیلئے صدر منتخب ہوگئے۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کی عدالت عظمیٰ نے بتایا کہ صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کی شرح 46 اعشاریہ 10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جہاں ایک کروڑ 10 لاکھ ووٹ ڈالے گئے جبکہ 15 لاکھ مسترد کیے گئے۔

صدارتی انتخاب کے طاقتور امیدوار عبدالمجید تبون نے ڈالے گئے ووٹوں سے 84 اعشاریہ 30 فیصد کے شرح تناسب سے 80 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید