اسرائیل کی جانب سے وسطی غزہ کی پٹی پر حملے کیے گئے ہیں جس میں 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات پناہ گزین کیمپ میں ابوسرار جنکشن کے اطراف کے علاقے پر بمباری کی۔
حملے کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے بھی کیمپ پر شدید فائرنگ کی۔
فوج نے شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر کو بھی نشانہ بنایا، جس میں کم از کم ایک فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔
7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 41182 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 16715 بچے اور 11308 خواتین شامل ہیں جبکہ 95280 زخمی ہو چکے ہیں۔