• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: کولون میں دھماکا، 1 شخص زخمی، عمارت کو نقصان

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

جرمنی کے شہر کولون میں دھماکا ہوا ہے جس کے بعد پولیس کا آپریشن شروع ہو گیا ہے۔

جرمن میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عوام کو دھماکے کی جگہ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

جرمن میڈیا کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ کولون کے علاقے ہوہنزولرننگ رنگ روڈ پر پولیس آپریشن جاری ہے لہٰذا رہائشیوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ مذکورہ علاقے سے دور رہیں۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دھماکے سے ایک عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مقامی نشریاتی ادارے ریڈیو کولون کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے لیکن مقامی پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی دھماکے کی وجہ بتائی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید