• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیوبا: 30 ہزار صارفین پانی کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور

تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز

کیریبئن جزائر میں قائم ملک کیوبا میں ہزاروں افراد پانی کی قلت کا شکار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبا کے حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ہوانا پانی کی قلت سے سب سے زیادہ متاثر ہے جبکہ کیوبا میں خوراک، ایندھن اور بجلی کی کمی سے پہلے ہی لاکھوں افراد متاثر ہیں۔

کیوبا کی حکومت کا کہنا ہے کہ ہوانا پانی کی قلت سے سب سے زیادہ متاثر ہے جبکہ ملک کے بڑے شہروں میں 30 ہزار سے زائد صارفین پانی کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

کیوبا کی آبادی 1 کروڑ افراد پر مشتمل ہے، جس کا ہر 20 میں سے 1 شخص پانی کی قلت کا شکار ہے۔

پانی کے فقدان کی بنیادی وجہ خراب انفرااسٹرکچر اور بجلی کی کمی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید