• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترمیم، حامد خان کا 19 ستمبر سے وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر و تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان ایڈوکیٹ نے مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف 19ستمبر سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کر تے ہوئے فوری طور پر سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کی نئے چیف جسٹس کے طور پر نامزدگی کانوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیاہے ، انہوں نے واضح کیا کہ26 اکتوبر کو جسٹس منصور علی شاہ کے علاوہ کسی اور کو چیف جسٹس نہیں مانیں گے ملک میں سب سے زیادہ طاقت کالے کوٹ والوں کی ہے وکلاء باہر نکل کر آئینی پیکج کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دینگے، حامد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ احتجاج وکلاء کی جانب سے انفرادی طور پر کیا جا رہا ہےجس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔
ملک بھر سے سے مزید