اسلام آباد (نما ئندہ جنگ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺرہتی دنیا تک انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہیں انکی سیرتِ طیبہ ہمیں ہر شعبۂ زندگی میں رہنمائی فراہم کرتی ہے،وزیراعظم نے کہا امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش چیلنجزکا حل نبی اکرم ﷺکی تعلیمات میں پنہاں ہے۔ 12ربیع الاول کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ دور میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بحیثیت ِقوم اور بحیثیت امت ِمسلمہ اسوۂ حسنہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش چیلنجزکا حل نبی اکرم ؐ کی تعلیمات میں پنہاں ہےہمیں اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک و قوم کی ترقی کیلئے متحد ہو کر کام کرنے کا عہد کرنا ہوگا، 12 ربیع الاول وہ مبارک دن ہے جب اللہ تعالی نے روز محشر تک بنی نوع انسان کی رہنمائی کیلئے پوری انسانیت کو ایک کامل ہدایت کا نور عطا کیا۔