اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے حق میں قرار داد منظور کرلی گئی، قرارداد میں اسرائیل سے ناجائز قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
نیو یارک سے خبر ایجنسی کے مطابق قرارداد میں اسرائیل کو فلسطینی سرزمین پر ناجائز قبضہ ایک سال کے اندر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرارداد کے حق میں 124 ووٹ آئے، امریکا اور 12 دیگر ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ اسرائیل اور دیگر 43 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ، قطر، مصر اور جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک نے قرارداد پیش کی۔