لبنانی وزیر صحت فراس الابیض نے کہا کہ دو روز میں مواصلاتی آلات میں دھماکوں سے 37 افراد جاں بحق ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق بیروت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لبنانی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مواصلاتی آلات کے دھماکوں میں 3 ہزار 539 افراد زخمی ہوگئے۔
انھوں نے کہا کہ منگل کو پیچر دھماکوں میں 12 افراد جاں بحق اور 2 ہزار 323 زخمی ہوئے، جبکہ بدھ کو مواصلاتی اور الیکٹرانک آلات میں دھماکوں سے 25 افراد جاں بحق ہوئے۔
لبنانی وزیر صحت نے کہا کہ بدھ کو دھماکوں میں 1 ہزار 343 افراد زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق لبنانی وزیر صحت نے کہا حزب اللہ نے بدھ کو دھماکوں میں 20 کارکنوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔