• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستانی سر جُڑی بچیوں کو علیحدہ کرنے کا کامیاب آپریشن، والدین کا طیب اردوان سے اظہار تشکر

گذشتہ سال بچیوں کے والدین کی درخواست پر ترک صدر نے بچیوں کا علاج ترکیہ میں کرنے کی ہدایت کی تھی۔
گذشتہ سال بچیوں کے والدین کی درخواست پر ترک صدر نے بچیوں کا علاج ترکیہ میں کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ترکیہ میں پاکستانی سر جُڑی بچیوں کو علیحدہ کرنے کے کامیاب آپریشن کیا گیا ہے، جس کے بعد بچیاں روبہ صحت ہیں۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بچیوں کے والدین خوشی سے نہال ہیں جنہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے ڈاکٹروں نے جولائی میں 10 ماہ کی بہنوں کے سر کامیابی سے علیحدہ کیے۔ 60 ماہرین کی ٹیم نے 14 گھنٹے طویل آپریشن میں بچیوں کی سرجری مکمل کی تھی۔

سرجری کے بعد دونوں بچیوں کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں اسپتال میں ہی رکھا گیا ہے۔ مرہا اور منال کچھ روز بعد اپنی پہلی سالگرہ بھی منائیں گی۔

گذشتہ سال بچیوں کے والدین کی درخواست پر ترک صدر اردوان نے بچیوں کا علاج ترکیہ میں کرنے کی ہدایت کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
صحت سے مزید