جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار روبو شنکر فلم کے سیٹ پر بے ہوش ہوئے بعد ازاں چل بسے۔
تامل انڈسٹری میں 200 سے زائد فلمیں کرنے والے 46 سالہ اداکار کو اسٹیج پر روبوٹ ڈانس کرنے پر ’روبو شنکر‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔
ایک وقت تھا وہ ویٹ لفٹر تھے، انہوں نے مسٹر مدورائی کا خطاب بھی جیتا تھا، وہ کئی ٹی وی شوز میں بطور میزبان اور اداکار مقبول تھے۔
روبو شنکر چند دن قبل فلم کی سیٹ پر بے ہوش ہوئے، انہیں چنئی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا، وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے، دوران علاج وہ چل بسے۔
ان کی اچانک موت پر تامل فلم انڈسٹری اور اُن کے مداحوں نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔