کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور کرکٹر اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ اس وقت کرکٹ ٹیم بہت بری پرفارمنس دکھا رہی ہے، ٹیم میں اس وقت کوئی گروپنگ نہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ ہم کرکٹر ”فٹ بال“ گیم ایک دوسرے کو مارنے کیلئے کھیلتے ہیں اور اسی کھیل میں مصباح الحق میرے ہاتھوں زخمی ہوئے لیکن اُنہوں نے مجھے میچ سے ڈراپ نہیں کیا۔ لیکن بعد میں، میں نے اللہ سے توبہ کرلی تھی۔ کرکٹ کے دور میں پیش آنے والے دلچسپ واقعات اور نجی زندگی کے حوالے سے بھی وہاب ریاض نے گفتگو کی۔ حاضرین میں موجود نوجوانوں نے بھی اُن سے سوال پوچھے، اُن کے ساتھ دلچسپ گیمز بھی کھیلے گئے۔ مزاح سے بھر پور شو تابش ہاشمی کی میزبانی میں جمعہ کی شب 11 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔