کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے کارروائی کرکے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا،ملزم کی شناخت محمد کاشف جلیل کے نام سے ہوئی ،ملزم فلائٹ نمبر G9-548کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا، امیگریشن پراسیس کے دوران ملزم کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا ،مشکوک معلوم ہونے پر پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کو سیکنڈ لائن آفس کے فرانزک پراسیس سے گزارا گیا ،ملزم کے پاسپورٹ پر لگے عراقی ویزہ پر ضروری سیکیورٹی و دیگر خصوصیات موجود نہ تھیں،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے مذکورہ جعلی دستاویزات اٹک میں مقیم ثاقب نامی ایجنٹ سے 500 ڈالر میں حاصل کیں۔