بالی و ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کے دن میک اپ آرٹسٹ کو میک اپ کا کام جلدی ختم کرنے کے لیے کیوں کہا تھا اس کی وجہ سامنے آ گئی۔
حال ہی میں اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی کے دن 2 گھنٹے تک بیٹھ کر میک اپ کروانے کے لیے منع کر دیا تھا۔
انہوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اٹینشن ڈیفیسٹ ڈس آرڈر (ADD) ہے۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ شادی والے دن میک اپ آرٹسٹ پونیت بی سینی نے مجھ سے میک اپ کے لیے دو گھنٹے کی درخواست کی تھی لیکن میں نے اسی بیماری کی وجہ سے ان کی درخواست رد کر دی تھی۔
اٹینشن ڈیفیسٹ ڈس آرڈر (ADD) اٹینشن ڈیفیسیٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر (ADHD) کی ایک قسم ہے۔
یہ مرض دائمی ہوتا ہے جس میں مریض کو ایک جانب توجہ مرکوز رکھنے اور ہدایات پر عمل کرنے میں دشواری پیش آتی ہے لیکن یہ کنڈیشن ہائپر ایکٹیو نہیں ہوتی۔