• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل مشک کلیم نے ممتا کی دہلیز پر قدم رکھ دیا

--- تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
--- تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی ٹاپ ماڈل مشک کلیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہو گئی، نام بھی سامنے آ گیا۔

ماڈل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ننھی پری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹی کی پیدائش سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنی ننھی پری کی غیر واضح تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ان کے گھر ننھی مہمان کی آمد رواں ماہ کی 13 تاریخ کو ہوئی ہے۔

انہوں نے اپنی بیٹی کا نام آریہ ضیاء رکھا ہے۔

ماڈل کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کا اعلان سامنے آتے ہی ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ مشک کلیم ستمبر 2021ء میں قریبی دوست نادر ضیاء کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔


مشک کلیم نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید