• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم

پیرس ( رضا چوہدری ) یورپ میں مقیم ایشیائی مسلم کمیونٹی معروف مذہبی ا سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان کا خرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا انڈیا میں مقیم تیس کروڑ سے زیادہ مسلمانوں کو مبارک مہینہ “ربیع الاول “میں آزادی اور دنیا کے نقشہ پر ایک اور اسلامی مملکت کے قیام کی سوچ فکر کی دعوت دینے کےلئے معروف اسلامی مذہبی اسکالر ،مفکر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی پاکستان آمد سنگ میل ثابت ہوگی ۔ اورسیز پاکستانیوں صوفی میاں محمد رفیق ، فاروق آحمد ، وصیع سیٹھی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا میں موجودہ حکومت ہندو ازم کی طرف تیزی سے بڑھ ر ہی ہے انڈیا میں مقیم مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں پر مختلف پابندیاں لگا ئی جار ہی ہیں اور ان کی آڑ میں اقلیتوں کا جینا محال ہو چکا ہے۔سکھ کمیونٹی پہلے کی آزادی کی تحریک کے لئے بین الا اقوامی سطح پر ریفرنڈم کرا ر ہی ہے۔انڈیا کے اندر بھی اقلیتوں کو حق رائے دہئی کے لئے ریفنڈم کا موقع دیا جائے۔ بھارتی حکومت نے معروف اسلامی ا سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو نہ صرف گذشتہ آٹھ سال سے ملک بدر کر رکھا ہے بلکہ وہ کسی بھی ملک کا دورہ کریں تو ان کے تعاقب میں بھارتی خفیہ ا یجنسی ’’را” کو لگا دیا جاتا ہے ۔واضح رہے کہمعروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک آئندہ ماہ اکتوبر سے حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان کا ڈیڑھ ماہ کادورہ کریں گے اور مختلف شہروں میں عوامی اجتماعات سے بھی خطاب کریں گے۔
یورپ سے سے مزید