• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر ایئر لائن کی پروازوں میں واکی ٹاکی، پیجر لانے پر پابندی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لبنان میں پیچر اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنے والی پروازوں کے مسافروں پر واکی ٹاکی اور پیجر لانے پر پابندی عائد کردی۔

قطر ایئر نے لبنان سے آنے والی پروازوں میں پیجر اور واکی ٹاکی لانے پر پابندی لگادی۔

قطر ایئر لائن کا کہنا ہے کہ پابندی لبنان میں حالیہ دھماکوں کے باعث لگائی گئی ہے، فیصلہ لبنان کی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کی ہدایت پر کیا گیا۔

بیروت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز کرنے والے مسافروں کے پیجر اور واکی ٹاکی لے جانے پر پابندی ہوگی۔

پابندی کا اطلاق چیک شدہ اور ساتھ لے جانے والے سامان کے ساتھ ساتھ کارگو پر بھی ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید