پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی، اداکارہ و گلوکارہ عروہ حسین اور ان کے شوہر، اداکار گلوکار فرحان سعید نے بیٹی کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔
ڈرامہ شائقین کی ہر دلعزیز جوڑی فرحان سعید اور عروہ حسین نے مداحوں کو سرپرائز دیا ہے۔
عروہ اور فرحان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
یہ ویڈیوز اس فنکار جوڑی کے بیرونِ ملک ایوارڈ شو میں شرکت کے سلسلے میں بنائی گئی ہیں۔
عروہ اور فرحان سعید کی ویڈیوز میں نا صرف لندن کے خوبصورت مناظر دیکھے جا سکتے ہیں بلکہ اس جوڑی نے پہلی بار اپنی بیٹی کا چہرہ بھی واضح طور پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
واضح رہے کہ عروہ اور فرحان کی شادی دسمبر 2016ء میں ہوئی تھی۔
بعدازاں 2020ء کے اختتام میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں لیکن دونوں میں سے کسی نے بھی اس موضوع پر لب کشائی نہیں کی تھی۔
2023ء کی عیدالفطر کے موقع پر جوڑے نے اپنی مشترکا طور پر تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو خوش اور تمام تر افواہوں کو غلط ثابت کر دیا تھا۔
اکتوبر 2023ء میں اس معروف جوڑی کی جانب سے اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع آمد کا اعلان کیا گیا تھا۔
دونوں کی جانب سے 6 اکتوبر کو کی گئی ایک انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ’آج رات ہم 3 ہیں، ماشا اللّٰہ‘۔
رواں سال جنوری کے آغاز میں عروہ اور فرحان کے ہاں رحمت یعنی کے بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
معروف جوڑی نے اپنی بیٹی کا نام ’جہاں آراء‘ رکھا ہے۔