• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 352 دن، فلسطینی ولاگر کا درد بھرا پیغام

فوٹو : انسٹاگرام
فوٹو : انسٹاگرام

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو 352 دن مکمل ہوگئے، اس حوالے سے فلسطینی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے ایک درد بھرا پیغام شیئر کردیا۔

اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے جاری ہیں، بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ اسکولوں پر بھی بمباری کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، گذشتہ 24  گھنٹوں میں مزید 24 فلسطینی شہید کردیے گئے۔

فلسطینی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اپنے انسٹاگرام پر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ کی تباہی کے مناظر دکھا دیے۔

12 لاکھ فالوورز رکھنے والی سحر حمزہ نے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ عمارتوں کی متعدد تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کو کس طرح کھنڈرات میں تبدیل کیا ہے۔

سحر حمزہ نے اپنی پوسٹ میں دنیا کی بے حسی پر کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ"352 دنوں کی ثابت قدمی اور صبر، مگر دنیا لا پرواہ ہے، 352 دنوں کی مزاحمت، صبر اور ایک بے حس دنیا"۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی فوج کی بمباری میں 41 ہزار 455 لوگ شہید ہوچکے ہیں جبکہ 95 ہزار 878 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید