• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برجِ میزان کے افراد کی اچھی و بری عادات کا آسانی سے پتہ چل جاتا ہے

ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

نظامِ بروج میں ساتواں نمبر ’برجِ میزان‘ کا ہے، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر تک پیدا ہونے والے افراد کا تعلق اس برج سے ہوتا ہے۔

برجِ میزان سے تعلق رکھنے والوں کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ پرکشش لوگوں میں کیا جاتا ہے، یہ لوگ جس سے بھی ملتے ہیں اسے اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں۔

اس برج کے لوگ ہر ایک سے اچھے تعلقات قائم کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی بہت سی اچھی اور بری عادات کے بارے میں آسانی سے پتہ چل جاتا ہے۔

میزان افراد کی شخصیت

میزان افراد  اپنی صلاحیتوں کو آسانی سے منوا لیتے ہیں، یہ لوگ اپنی گفتگو، خوش مزاجی اور اطمینان بخش طبیعت کی وجہ سے ہر محفل کی جان ہوتے ہیں۔

یہ لوگ مصلحت پسند ہوتے ہیں کیونکہ یہ پہلے بات کو غور سے سنتے ہیں اور پھر معاملے کو اچھے انداز سے حل کرتے ہیں۔

میزان افراد خوش اسلوب ہوتے ہیں، دوسروں کے ساتھ معاملات میں نہایت محتاط ہوتے ہیں اور تعلقات کو خراب نہیں ہونے دیتے، ان کا نرم اور دھیما مزاج اچھے تعلقات قائم کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگوں سے ان کے تعلقات لمبے عرصے تک قائم رہتے ہیں یا کبھی خراب ہی نہیں ہوتے۔

یہ لوگ ظاہری خوبصورتی سے باآسانی متاثر ہو جاتے ہیں جبکہ انسان کے اندر کی خوبیوں یا خامیوں کو یکسر نظر انداز کر دیتے ہیں۔

ویسے تو میزان افراد نہایت مضبوط ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات یہ اپنی پریشانیاں چھپانے کے لیے خود دوسروں سے الگ ہو جاتے ہیں کیونکہ یہ اپنی وجہ سے دوسروں کو پریشان نہیں کرنا چاہتے۔

ان لوگوں پر دوسروں کی باتوں کا اثر جلدی ہو جاتا ہے اس لیے اکثر ان کا ذہن تبدیل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ان پر اعتماد کرنا خاصہ مشکل ہوتا ہے اور ان کے بارے میں یہ اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ یہ اپنے وعدے پر قائم بھی رہیں گے یا نہیں۔

میزان افراد زیادہ تر توانا ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھی چیزوں کو بہت ہلکا بھی لیتے ہیں حالانکہ یہ لوگ جسمانی طور پر کاہل نہیں ہوتے لیکن پھر بھی ہر طرح کی پریشانی اور دباؤ سے بچنا چاہتے ہیں۔

ان لوگوں کے لیے فیصلہ کرنا نہایت مشکل ہوتا ہے اس لیے جب پسند اور ناپسند کی بات آتی ہے تو اچھی چیز کا انتخاب ان کے لیے مشکل ہو جاتا ہے۔

میزان افراد ہر طرح کا آرام چاہتے ہیں اس لیے غیر ضروری آسائیشوں پر بھی خوب پیسہ خرچ کرتے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید