اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن/چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بورڈ ممبران سے مشاورت کر کے ڈیزائن‘ ڈیویلپمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن آف سنگل سیلز ٹیکس ریفارمز کی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جمعرات 26ستمبر 2024ء کو سیکرٹری مینجمنٹ ایچ آر‘ آئی آر ون وقاص احمد لنگاہ کے دستخطوں سے جاری کیا گیا ہے۔