• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد شادی کرنا چاہتی ہوں، کبھی بھی شوبز انڈسٹری چھوڑ دونگی: لائبہ خان

اداکارہ لائبہ خان ــــ فائل فوٹو
اداکارہ لائبہ خان ــــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان کا کہنا ہے کہ وہ جلدی شادی کرنا چاہتی ہیں اور کبھی بھی شوبز انڈسٹری چھوڑ سکتی ہیں۔

لائبہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔

اُنہوں نے شو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اداکارہ بننے کا شوق کبھی بھی نہیں تھا اور میں کمیرے کے سامنے گھبرا جاتی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب شوبز میں قدم رکھا تب ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ اس شعبے میں صرف 5 سال کام کروں گی اور پھر چھوڑ دوں گی، اب مجھے اداکاری کرتے ہوئے 5 سال ہو گئے ہیں تو میں کسی بھی وقت انڈسٹری کو چھوڑ کر جاسکتی ہوں۔

لائبہ خان نے شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں جلدی شادی کرنا چاہتی ہوں۔

اُنہوں نے شریکِ حیات کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ میں ایسے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہوں جو خود بھی میری عزت کرے اور اپنے گھر والوں سے بھی کروائے۔ 

اداکارہ نے کہا کہ مجھے ایک زمانے میں خوبصورتی متاثر کرتی تھی لیکن اب یہ سمجھ گئی ہوں کہ شادی کرنے کے لیے صرف خوبصورتی کا ہونا ہی کافی نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید