• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اسرائیل کے ساتھ، دنیا اسے روکنے میں ناکام، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال غزہ کے بعد اسرائیل کے لبنان پر حملے، دنیا اسرائیل کو روکنے میں ناکام کیوں؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار مظہرعباس،بینظیرشاہ ، ارشاد بھٹی اوراعزاز سید نے کہا کہ دنیا اسرائیل کو روکنے میں اس لئے ناکام ہے کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ ہے، ایرانی سفیر نے پورے دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی،تین بار اقوام متحدہ میں اسرائیل کے حوالے سے قرارداد آچکی ہے تینوں بار امریکا نے ان کو ویٹو کیا ہے۔

ایک ملک کو اسلحہ اور ڈپلومیٹک سپورٹ مل رہی ہے تو وہ کیوں حملے روکے گا، سوویت یونین ایک ایسی ڈھال تھا جس کی بنیاد پر فلسطین کی جدوجہد کھڑی ہوئی تھی ۔

 تجزیہ کاراعزاز سید نے کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مسلم دنیا کے سفیر اور نمائندے وہاں پر موجود ہیں۔

 ایران کے سفیر نے دنیا کو بڑا حیران کیاکہ دنیا کے کسی سفیر نے وہ نقطہ نظر اور طریقہ کار اختیار نہیں کیاجو ایران کے سفیر نے کیا۔

 انہوں نے وہاں اسرائیل کے سفیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے مختلف قرارداوں کی حمایت بڑی بے شرمی سے کی ہےباوجود اس کے کہ آپ خود غزہ میں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں ۔

دنیا بھر سے سے مزید