• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان تجارت توازن پاکستان کے حق میں ہوگیا

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )پاک افغان تجارت کا توازن پا کستان کے حق میں ہو گیا،مالی سال کےپہلے دو ماہ میں افغانستان کیلئےپاکستانی برآمدات میں 42فیصد اضافہ ،درآمدات میں 14فیصد کی کمی ریکارڈ ، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے برآمدات کو بڑھانے کی ہدایات کے نتائج ظاہر ہونا شروع ہو گئے ۔ پاکستان کاافغانستان پرتجارتی انحصار میں کمی اورافغانستان کا تجارتی انحصار پاکستان پر بڑھ گیا۔رواں مالی سال کےپہلے دو ماہ میں افغانستان کے لیےپاکستانی برآمدات میں بیالیس فیصدکا اضافہ ہوا ، اسی عرصے کے دوران پاکستان کی افغانستان سےدرآمدات میں چودہ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی- حکومتی ذرائع کے مطابق جولائی،اگست 2024 میں پاک افغان دوطرفہ تجارت کاحجم ستائیس کروڑ اسی لاکھ ڈالرز رہا۔
اہم خبریں سے مزید