• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر فعال پاکستان اسٹیل ملز کیلئے 11 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری کا اعلان

اسلام آباد (اسرار خان) وزارت صنعت و پیداوار نے غیر فعال پاکستان اسٹیل ملز کارپوریشن کے لیے 11 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری 20 ستمبر 2024 کو وفاقی کابینہ نے دی تھی۔ نیا بورڈ بربنائے منصب (ex officio) ​​اور آزاد دونوں ڈائریکٹرز پر مشتمل ہے، جس میں سیف اللہ چٹھہ کو آزاد چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ کلیدی بربنائے منصب ارکان میں سیکرٹری صنعت و پیداوار، سیکرٹری خزانہ، سندھ کے چیف سیکرٹری، پاکستان اسٹیل ملز کے سی ای او اور نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن کے سی ای او شامل ہیں۔ بورڈ میں تعینات آزاد ارکان میں عمران بشیر، عزیز الحق نشتر، انجینئر عاشق علی، انجینئر ابصار نبی اور ادیب احمد شامل ہیں۔ یہ تنظیم نو حکومت کی حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ سرکاری اداروں میں نظم و نسق اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید