• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی پہلی مسلم وزیر سعیدہ وارثی نے کنزرویٹو پارٹی سے استعفیٰ دیدیا

لندن (نیوز ایجنسی ) برطانیہ کی پہلی مسلم خاتون وزیر سعیدہ وارثی نے بطور احتجاج کنزرویٹو پارٹی سے استعفی دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعیدہ وارثی نے کنزرویٹو پارٹی کو منافقت اور دائیں بازو کی سیاست کا الزام لگا کر خیر باد کہہ دیا۔ ڈیوڈ کیمرون کی وزارت عظمی کے دور میں سعیدہ وارثی پارٹی کی کو چیئرپرسن کے فرائض بھی سرانجام دے چکی ہیں۔ سعید وارثی کے استعفے پر کنزرویٹو پارٹی کا موقف ہے کہ سعیدہ وارثی سے ان کی مبینہ تقسیم کرنے والی زبان کے حوالے سے تفتیش کی جانی تھی، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام شکایات بغیر کسی تعصب کے سنی جائیں۔

دنیا بھر سے سے مزید