• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے یوکرین کی جنگ کے توسیع کے خلاف خبردار کردیا

اقوام متحدہ (اے ایف پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ہفتے کے روز یوکرین کے تنازعے میں توسیع کے خلاف خبردار کیاہے، جس نے بیجنگ پر روس کی جنگ میں مدد کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بیجنگ نے تنازعہ کو حل کرنے کے لیے بات چیت کا مطالبہ کیا ہے لیکن وانگ نے چین کی جانب سے لڑائی کے خاتمے کے لیےثالثی کی مدد کرنے کی پیشکش کو دہرایا ہے۔" اولین ترجیح یہ ہے کہ میدان جنگ میں توسیع نہ کی جائے، لڑائی میں اضافہ نہ کیا جائے اور کسی کی طرف سے اشتعال انگیزی نہ کی جائے، اور صورتحال کو جلد از جلد کم کرنے پر زور دیں،" انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا، "چین تعمیری کردار ادا کرنےثالثی میں شامل ہونے اور امن کے لیے مذاکرات کو فروغ دینے، آگ پر تیل نہ چھڑکنے پر پرعزم ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید