• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان خواتین ٹیم کیلئے تیاری جانچنے کا آخری موقع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل اپنا دوسرا وارم اپ میچ پیر کو بنگلہ دیش کے خلاف دبئی میں کھیلے گی۔ یہ ٹیم کیلئے تیاری جانچنے کا آخری موقع ہے۔ پہلے وارم اپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی ۔ میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز 3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔ پاکستانی ٹیم نے اتوار کوشارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ دریں اثناء پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں عمیمہ سہیل، سدرہ امین، ارم جاوید ورلڈکپ کیلئے پرجوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اسکلز اور فٹنس کیمپ میں اچھی تیاری کی ہے۔ ایشیاکپ کھیلے۔ وہاں اور دبئی کی کنڈیشنز ایک جیسی ہیں، کو شش ہوگی کہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوکر اچھا پرفارم کریں۔ جنوبی افریقا کےخلاف سیریز ورلڈکپ کی تیاری کیلئے مددگارثابت ہوئی، کھلاڑیوں میں بہت جذبہ ہے۔ مڈل اوورز میں بیٹنگ مشکل ہوتی تھی، اس میں کافی بہتری لائے ہیں، ورلڈکپ بڑا ایونٹ ہے، پریشر والے میچ ہوں گے، ذہنی طور پر تیارہیں، انشاء اللہ اچھے نتائج لے کر آئیں گے۔

اسپورٹس سے مزید